بھارتی میڈیا نے انسٹاگرام پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی لیک ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں نے سات پھیرے لے لیے . اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کے سات پھیروں کی رسومات 9 دسمبر کی سہ پہر کو ادا کی گئیں . رپورٹ میں دونوں کی لیک ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی تاہم 9 دسمبر کی شام تک خود کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی . علاوہ ازیں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصویر کو دیگر شوبز ویب سائٹس اور اخبارات نے بھی شائع کرتے ہوئے ان کی شادی کی تصدیق کی . اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں 9 دسمبر کی سہ پہر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے . دونوں کی شادی کی تقریبات راجستھان کے ’سکس سینز ریزورٹ‘ میں 7 دسمبر سے جاری تھیں اور ان کی شادی میں 100 سے 120 شخصیات نے شرکت کی . بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے رسمی طور پر شادی کرنے سے قبل 5 دسمبر کو ممبئی میں کورٹ میرج بھی کی تھی کیوں کہ دونوں کا مذہب مختلف ہے . دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت شادی کی تھی جو کہ دو مختلف مذاہب کے لوگوں کی شادی کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے . وکی کوشل کا تعلق ہندو مذہب سے ہے،کترینہ کیف مسلمان ہیں اور دونوں نے کورٹ میرج کرنے کے بعد 9 دسمبر کو ہندو رسومات کے تحت شادی کی . . .
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی سے سو کروڑ بھارتی روپے کما لئے ہیں، صرف تصاویر جاری کرنے کے رائٹس ایمازون کو 80 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کئے . بھارتی میڈیا نے بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی مبینہ لیک ہونے والی تصاویر شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہیکہ دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے .
متعلقہ خبریں