تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امریکہ میں ہونے والے سمٹ فار ڈیموکریسی کی دعوت کو ٹھکراتے ہوئے سمٹ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے . پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چین کی جانب سے پاکستان کے حق میں بڑا بیان جاری کیا گیا ہے . چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کے ترجمان لیجیان ژاؤ کی جانب سے عوامی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پاکستان کے حق میں بیان جاری کیا گیا ہے . اپنے ٹوئیٹ میں لیجیان ژاؤ نے لکھا کہ ’’پاکستان نے ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت سے انکار کر دیا . اصلی آہنی بھائی!‘‘ . چین نے پاکستان کو امریکی سمٹ میں شرکت سے انکار پر اصلی آہی بھائی (آئرن برادر) کا خطاب دیا ہے . واضح رہے کہ پاکستان نے امریکہ میں شیڈول بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر چکا ہے . پاکستان کو امریکہ کی جانب سے جمہوریت سے متعلق سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی . پاکستان نے جمہوریت سے متعلق امریکہ کی میزبانی میں شیڈول کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا . ڈیموکریسی ورچوئل سمٹ نامی ایونٹ 9 اور 10 دسمبر کو شیڈول ہے، جس میں کئی ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے . تاہم پاکستان نے امریکہ میں جمہوریت سے متعلق سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے . اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سمٹ برائے جمہوریت میں شرکت کے لیے پاکستان کو مدعو کرنے پر امریکہ کے شکر گزار ہیں . پاکستان ایک بڑی فعال جمہوریت ہے جس میں ایک آزاد عدلیہ، متحرک سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا ہے . ہم جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے، بدعنوانی کے خاتمے اور تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہیں . اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ حالیہ سالوں میں پاکستان نے ان اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کیا جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں . ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جسے ہم دو طرفہ اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے بڑھانا چاہتے ہیں . پاکستان مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت، تعمیری کردار اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا . یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ امریکہ نے ڈیموکریسی ورچوئل سمٹ میں چین اور روس کو مدعو نہیں کیا تھا، جبکہ پاکستان نے دعوت ملنے کے باوجود خود کو اس سمٹ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے . . .
بیجنگ (قدرت روزنامہ) پاکستان کی جانب سے امریکی سمٹ میں شرکت سے انکار کے بعد چین کا پاکستان کے حق میں بڑا بیان . ’’پاکستان نے ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت سے انکار کر دیا، پاکستان ہمارا اصلی آہنی بھائی ہے‘‘ چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کے ترجمان لیجیان ژاؤ کا ٹوئیٹ .
متعلقہ خبریں