سرکاری ملازمین کیلئے ایڈوانس تنخواہ کی بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عیسائی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کیلئے ایڈوانس تنخواہ کی بڑی خوشخبری آگئی، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ جس کے تحت کرسمس پر تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ 20 دسمبر کو جاری کردی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسمس پر عیسائی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزارت خزانہ نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ 20 دسمبر کو جاری کی جائے، اکاؤنٹ جنرل پاکستان ریونیوز، ملٹری اکاونٹنٹ جنرل کو ہدایات جاری کی گئیں ۔ ورزارت خزانہ کے مطابق وزارت خارجہ کے چیف اکاونٹس آفیسر کو بھی آگاہ کر دیا گیا، متعلقہ ملازمین کو تنخواہ، الاونسز اور پینشن قبل از وقت ادا کی جائے گی۔

مزید برآں صوبائی حکومتوں نے بھی کرسمس کے موقع پر عیسائی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کرسمس کی مناسبت سے تمام مسیحی ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ 20 دسمبر کو ادا کرنے کا اعلان کر دیا ،جس کے لئے ڈائریکٹر فنانس کو ضروری احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ،امیر الدین میڈیکل کالج ، ایل جی ایچ ،نرسنگ کالج میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والا سٹاف اپنا مذہنی تہوار بھرپور جوش و خروش سے منا سکیں ۔
پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ کرسمس کی تقریب میں انتظامیہ کے افراد بھی شرکت کریں گے اور اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے اُن کا ساتھ دیں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

28 mins ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

38 mins ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

48 mins ago

سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی…

1 hour ago

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس…

1 hour ago

راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا,سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے…

1 hour ago