کیا ہونیوالا ہے ،افغانستان کے طرز عمل پر پاکستان کا جوابی وار افغانی سفیر کے بعد کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کوبھی اسلام آباد بلا لیا گیا
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کو افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کیلئےبلایا گیا ہے، منصور احمد خان آج دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے . ذرائع کے مطابق اہم ترین ملاقات میں پاکستان سے افغان سفیر اور عملےکی کابل واپسی سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا اس کے علاوہ ملاقات میں مجوزہ افغان امن کانفرنس میں پیشرفت پر بھی مشاورت ہوگی . واضح رہے کہ گذشتہ روز افغان صدراشرف غنی نے پاکستان سے سفیر اور عملے کو وطن واپس بلایا تھا، افغان دفترخارجہ کو سفیراور تمام سفارتی عملے سمیت واپسی کی ہدایت کی گئی تھی . افغان حکومت نے مؤقف دیا کہ ’سفارتی عملے کو مکمل سیکیورٹی ملنے تک کسی کو بھی واپس نہیں بھیجا جائے گا . افغانستان کی جانب سے یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی کہانی جعلی نکلی تھی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ افغان سفیرکی بیٹی اپنی مرضی سےراولپنڈی گئی اور دامن کوہ سےلڑکی نے انٹرنیٹ بھی استعمال کیا . شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی تصاویر اس لڑکی کی نہیں جعلی ہیں یہ عالمی سازش اور ”را” کا ایجنڈا ہے اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور کڑیوں سے کڑیاں ملا رہے ہیں جلد ہی گتھی سلجھ جائے گی . . .