کیا ہونیوالا ہے ،افغانستان کے طرز عمل پر پاکستان کا جوابی وار افغانی سفیر کے بعد کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کوبھی اسلام آباد بلا لیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) افغانستان کے طرز عمل پر پاکستان کا جوابی وار، کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو اہم مشاورت کے لئے اسلام آباد بلالیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو مشاورت کیلئےاسلام آباد بلالیا گیا ہے، پاکستانی سفیرمنصور احمدخان اتوار کی رات کابل سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کو افغان
سفیرکی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کیلئےبلایا گیا ہے، منصور احمد خان آج دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق اہم ترین ملاقات میں پاکستان سے افغان سفیر اور عملےکی کابل واپسی سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا اس کے علاوہ ملاقات میں مجوزہ افغان امن کانفرنس میں پیشرفت پر بھی مشاورت ہوگی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز افغان صدراشرف غنی نے پاکستان سے سفیر اور عملے کو وطن واپس بلایا تھا، افغان دفترخارجہ کو سفیراور تمام سفارتی عملے سمیت واپسی کی ہدایت کی گئی تھی۔افغان حکومت نے مؤقف دیا کہ ’سفارتی عملے کو مکمل سیکیورٹی ملنے تک کسی کو بھی واپس نہیں بھیجا جائے گا۔افغانستان کی جانب سے یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی کہانی جعلی نکلی تھی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ افغان سفیرکی بیٹی اپنی مرضی سےراولپنڈی ‏گئی اور دامن کوہ سےلڑکی نے انٹرنیٹ بھی استعمال کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی تصاویر اس لڑکی کی نہیں جعلی ہیں یہ عالمی سازش اور ”را” کا ایجنڈا ہے اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور کڑیوں سے کڑیاں ملا رہے ہیں جلد ہی گتھی ‏سلجھ جائے گی۔

Recent Posts

پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی…

1 min ago

میدہ اورسوجی پر ودہولڈنگ ٹیکس نافذ، 20 کلو آٹے کے تھیلے پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا ؟ جانیے

ا سلام آباد ( قدرت روزنامہ) گندم کی مصنوعات آٹا ،میدہ اورسوجی پر ودہولڈنگ ٹیکس…

7 mins ago

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا مگر کتنا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد…

11 mins ago

دل کا دورہ پڑنے پر لگا زندگی ختم ہوگئی، سشمیتا سین

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی دوسری تاریخ پیدائش سے…

13 mins ago

عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، صدر کی وزیرداخلہ سندھ کو ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرداخلہ سندھ سندھ ضیاءالحسن لنجارنے اسلام آباد…

26 mins ago

بلوچستان اور کے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا…

33 mins ago