دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی کر دی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی فی کلو نئی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی میں فی کلو دودھ 140 روپے کی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ کشمنر کراچی نے دودھ کی نئی قیمت 120روپے مقرر کی ہے۔ ڈیری فارمرز کیلئے دودھ کی فروخت کی قیمت 105 روپے، ہول سیل قیمت 110 روپے جبکہ ریٹیل کی قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں دودھ کی نئی قیمتیں مقرر ہونے کے باوجود معاملہ الجھ گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی اقبال میمن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جمعرات کے روز ہائیکورٹ کورٹ میں دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالتی حکم پر کمشنر کراچی کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔ کمشنر کراچی کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ کراچی میں 120 روپے فی لیٹر دودھ کی قیمت مقرر کردی گئی ہے۔

دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ درخواستگزار ریٹیلرز کے وکیل نے دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ریٹیلرز کے وکیل عبد الرحمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 2007 میں میکنزم کے تحت دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔ کمشنر کراچی نے آج تک سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا۔
عدالتی حکم کے مطابق دودھ کی قیمتیں مقرر نہ کرنے پر 6 توہین عدالت کی درخواستیں دائر کیں۔ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر عجلت میں دودھ کی قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر کردی۔ دودھ کی قیمت مقرر کرنے کے ساتھ تمام اخراجات کا تخمینہ لگانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ دودھ فروشوں کو موقف سامنے رکھنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے 14 سال سے کیس التوا کا شکار ہے اب تک دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے میکنزم کیوں نہیں بنایا گیا عدالت نے ریمارکس دیئے 14 سال سے کیس التوا کا شکار ہے اب تک دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے میکنزم کیوں نہیں بنایا گیا عدالت نے کمشنر کراچی اقبال میمن کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے اور دودھ کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار بھی طلب کرلیا۔
عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے 2007 کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر کمشنر کراچی سے وضاحت بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

2 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

2 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

3 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

3 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

3 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

4 hours ago