کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے . بھارتی میڈیا نے انسٹاگرام پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی لیک ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں نے سات پھیرے لے لیے .

اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کے سات پھیروں کی رسومات 9 دسمبر کی سہ پہر کو ادا کی گئیں . رپورٹ میں دونوں کی لیک ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی تاہم 9 دسمبر کی شام تک خود کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی . علاوہ ازیں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصویر کو دیگر شوبز ویب سائٹس اور اخبارات نے بھی شائع کرتے ہوئے ان کی شادی کی تصدیق کی . اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں 9 دسمبر کی سہ پہر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے . دونوں کی شادی کی تقریبات راجستھان کے ’سکس سینز ریزورٹ‘ میں 7 دسمبر سے جاری تھیں اور ان کی شادی میں 100 سے 120 شخصیات نے شرکت کی . بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے رسمی طور پر شادی کرنے سے قبل 5 دسمبر کو ممبئی میں کورٹ میرج بھی کی تھی کیوں کہ دونوں کا مذہب مختلف ہے . دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت شادی کی تھی جو کہ دو مختلف مذاہب کے لوگوں کی شادی کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے . وکی کوشل کا تعلق ہندو مذہب سے ہے ،کترینہ کیف مسلمان ہیں اور دونوں نے کورٹ میرج کرنے کے بعد 9 دسمبر کو ہندو رسومات کے تحت شادی کی . . .

متعلقہ خبریں