کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا نے انسٹاگرام پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی لیک ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں نے سات پھیرے لے لیے۔اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کے سات پھیروں کی رسومات 9 دسمبر کی سہ پہر کو ادا کی گئیں۔رپورٹ میں دونوں کی لیک ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی تاہم 9 دسمبر کی شام تک

خود کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔علاوہ ازیں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصویر کو دیگر شوبز ویب سائٹس اور اخبارات نے بھی شائع کرتے ہوئے ان کی شادی کی تصدیق کی۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں 9 دسمبر کی سہ پہر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔دونوں کی شادی کی تقریبات راجستھان کے ’سکس سینز ریزورٹ‘ میں 7 دسمبر سے جاری تھیں اور ان کی شادی میں 100 سے 120 شخصیات نے شرکت کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے رسمی طور پر شادی کرنے سے قبل 5 دسمبر کو ممبئی میں کورٹ میرج بھی کی تھی کیوں کہ دونوں کا مذہب مختلف ہے۔دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت شادی کی تھی جو کہ دو مختلف مذاہب کے لوگوں کی شادی کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔وکی کوشل کا تعلق ہندو مذہب سے ہے ،کترینہ کیف مسلمان ہیں اور دونوں نے کورٹ میرج کرنے کے بعد 9 دسمبر کو ہندو رسومات کے تحت شادی کی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago