اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ اس ملک کے نوجوانوں کو آگے لے کر آئیں، پاکستان کی 60 فیصد آبادی کو مرکزی دھارے کا حصہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہی نوجوان ملک کا مثبت چہرہ سامنے لائیں گے، کامیاب نوجوان پروگرام کے انعقاد پر پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کے ہمراہ جناح سٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ تاریخ کے سب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد پر کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،کامیاب جوان پروگرام 25 ہزار نوجوان کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے اور کامیاب سپورٹس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے،نوجوان کامیاب ہوگا تو پاکستان کامیاب ہو گا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لیے قومی سطح پر پالیسی بنا رہے ہیں، پاکستان کے نوجوانوں میں سپورٹس کا جذبہ دیدنی ہے،امید ہے کہ یہی نوجوان کل کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے،وزیر اعظم عمران خان کا فوکس ہے کہ ملکی سطحی پر سپورٹس کو مزید نظر انداز نہ ہونے دیں، نوجوانوں کا مستقبل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…