فواد چوہدری نے سندھ حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سندھ پر ایسی حکومت مسلط ہےجسےعوام سے کوئی سروکار نہیں، سندھ حکومت کی پالیسیوں سے سندھ کے عوام کو نقصان ہو رہا ہے،آٹا اور چینی کے نرخ سندھ میں زیادہ ہیں، صحت کارڈ اور راشن پروگرام سے سندھ کے عوام محروم ہیں، سندھ کے نمائندوں کو اپنے وزیراعلی سے سوال پوچھنا چاہئے کہ وہ سندھ کے عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں؟ پاکستان کے عوام کو طویل عرصے بعد ایسی حکومت ملی ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،وزیراعظم عمران خان پر ان کےمخالفین بھی اعتماد کرتے ہیں،اپوزیشن ریت کی دیوار کی مانند ہےجو کھڑی ہوتی اور گر جاتی ہے، 23 مارچ تک  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) رہ گئی تو مارچ کرلے گی۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کووڈ کے بعد ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں پہلی مرتبہ کسی سیاسی حکومت پر کرپشن کا کوئی شائبہ نہیں کیا گیا جو حوصلہ افزاء امر ہے،آج پاکستان میں ایک ایسی حکومت موجود ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،وزیراعظم عمران خان پر ان کے سیاسی مخالفین بھی یقین رکھتے ہیں، آج سیاسی حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے، 89 فیصد لوگوں نے کورونا میں حکومت کی کارکردگی اور اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند ہے،دنیا میں بہت کم مثالیں موجود ہیں کہ کورونا وباکے بعد کوئی ملک پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے،پاکستان کی معیشت میں پانچ فیصد گروتھ ریٹ کو عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف) بھی تسلیم کر رہا ہے، امید ہے کہ ہم پانچ فیصد کی شرح سے زیادہ ترقی حاصل کریں گے۔

چوہدری فوادحسین نےکہاکہ گزشتہ سال زرعی شعبہ میں تقریبا 400 ارب روپےکی آمدن ہوئی، کسانوں کو گندم کی فصل میں 118 ارب روپے،کپاس کی فصل میں138ارب روپے، چاول میں 46 ارب روپے، مکئی میں تین ارب روپے اور گنے میں 96 ارب روپے کی اضافی آمدن ہوئی، اس اضافی آمدن کی وجہ سے ٹریکٹرز، گاڑیوں، زرعی آلات اور یوریا کھاد کی کھپت میں اضافہ ہوا،یوریا کھاد کی پاکستان میں قیمت 1700 روپے جبکہ عالمی منڈی میں اس کی قیمت 10 ہزار روپے ہے، اگر ایک ٹرک کھاد بیرون ملک چلا جائے تو 70 سے 80 لاکھ روپے کا فائدہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سوشل پروٹیکشن پروگرام کا اعلان کیا، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے ہر شہری کو 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت میسر ہوگی، یہ سہولت بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی فراہم کی جائے گی، اس طرح کے پروگرام کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروسز میں لوگوں کو علاج کی سہولت کے لئے پریمیم ادا کرنا پڑتا ہے، ہمارا شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ ہوگا، کسی بھی سرکاری ہسپتال میں علاج مفت ہوگا، 50 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد رعایت ملے گی، انہیں آٹا 2018ءکی قیمت کے مقابلے میں کم قیمت پر دستیاب ہوگا۔ وفاقی وزیراطلاعات نےکہاکہ سندھ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سےسندھ کےعوام اس سہولت سےمحروم ہیں،سندھ پرایسی حکومت مسلط ہےجسےعوام سےکوئی سروکار نہیں،  سندھ کے علاوہ پورے پاکستان کے شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات میسر ہوں گی، پورے ملک میں آٹا 1100 روپے فی تھیلا مل رہا ہے جبکہ کراچی اور سندھ کے لوگوں کو 1446 روپے میں مل رہا ہے، ملک بھر میں چینی کی قیمت 90 روپے ہے، حیدر آباد اور سندھ میں 97 سے 100 روپے کے درمیان ہے، سندھ کے نمائندوں کو اپنے وزیراعلی سے سوال پوچھنا چاہئے کہ وہ سندھ کے عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں؟ سندھ حکومت کی پالیسیوں کا نقصان سندھ کے لوگوں کو ہو رہا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ غریب لوگوں کو براہ راست امداد کی فراہمی عمران خان کا وژن ہے، ہم ن لیگ کی طرح اورنج ٹرین اور بجلی کے مہنگے منصوبے لگا کر معیشت کا بیڑہ غرق نہیں کر رہے، آج پاکستان کی سیاسی قیادت کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھان متی کا کنبہ اور تھکے ہوئے پہلوانوں کا ٹولہ ہے، اپوزیشن ریت کی دیوار کی مانند ہے جو کھڑی ہوتی ہے اور گر جاتی ہے، نفرت پر مبنی پالیسیاں نہیں چلتیں، اپنا ایجنڈا لوگوں کے سامنے رکھنا پڑتا ہے۔

Recent Posts

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

3 mins ago

صدر زرداری کے ماضی کے ساتھی اسماعیل ڈاہری چرس اور کلاشنکوف برآمدگی پر گرفتار

دولت پور / حیدرآباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ماضی کے انتہائی قریبی ساتھی…

6 mins ago

وزیراعظم کا اعلیٰ افسروں کے پروموشن کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو…

8 mins ago

پاکستا ن ریلوے نے تمام مسافرٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ))پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔ پاکستان…

11 mins ago

عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو رشوت لینے پر قید اور جرمانے کی سزا

کراچی(قدرت روزنامہ) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو…

22 mins ago

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔…

37 mins ago