بجلی کی قیمت میں اضافے پر بلاول بھٹو کا شدید رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کی قمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے،بجلی مہنگی کر کے عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کےعوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ مارا گیا ہے۔چیئرمین پی پی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف آواز بلند کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کل مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کے احتجاج کا تسلسل حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

2 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

2 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

3 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

3 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

3 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

4 hours ago