پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ کے والدین نے ایک ماہ قبل اس کی مرضی کے خلاف اس کی شادی حافظ آباد میں کر دی تھی . پولیس کے مطابق شادی کے بعد بھی خدیجہ اور اویس میں رابطہ رہا خدیجہ واپس اپنے گھر آئی تو دونوں نے مقامی قبرستان میں جا کر ایک ساتھ زہریلی گولیاں کھا لیں ،جس کے باعث لڑکی موقع پر جبکہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا . پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں . . .
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ) گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ، پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی اور لڑکے نے خود کشی کر لی- تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مبینہ طورپرپسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی اور لڑکے نے خود کشی کر لی . پولیس کے مطابق خودکشی کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں پیش آیا جہاں محلے دار 16 سالہ خدیجہ اور 36 سالہ اویس دونوں شادی کرنا چاہتے تھے .
متعلقہ خبریں