آصف زرداری کے خلاف نااہلی کیس پر سماعت، درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما غائب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کیس پر سماعت کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف زرداری کے خلاف درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما غائب ہوگئے . درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان اور نہ ان کے وکیل پیش ہوئے دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کدھر ہے ان کا وکیل کون ہی جس پر عدالت میں موجود وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ نہ درخواست گزار ہیں اور نہ ان کے وکیل یہاں ہیں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون ہے ان کا وکیل جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ شروع میں سکندر بشیر مہمند وکیل تھے ، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے آصف زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے خرم شیر نے آصف علی زرداری پر اپنے اثاثے چھپانے کا الزام لگایا تھاکیس کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی .

.

متعلقہ خبریں