پاکستان میں آج کہا ں کہا ں سورج کا پارہ ہائی ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا . تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، خیبرپختونخواہ کے وسطی اور جنو بی اضلاع اور سندھ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا .

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان کے چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا بھی امکان ہے . رپورٹ کے مطابق آج سبی میں47، دادو45 جیکب آباد، نوکنڈی ، دالبندین، بھکر، جو ہر آباد، او کاڑہ اور سرگو دھا میں 44 ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں