عوام پر مہنگائی کے مزید بوچھ کو برداشت نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوام پر مہنگائی کے مزید بوچھ کو برداشت نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان کا چینی پر سے سیلز ٹیکس کے نفاذ کو واپس ایکس مل قیمت پر لے جانے کا فیصلہ، متعلقہ حکام کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی بھی ہدایات کردی- تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے بنی گالا میں جائزہ اجلاس ہوا- وزیر اعظم نے چیف سیکرٹریز کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اس قیمت کا اطلاق ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات کیں اور کہا کہ عوام پر مہنگائی کے مزید بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا- وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک میں مہنگائی کی صورتحال اور صوبوں میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سینئر افسران نے شرکت کی جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین ، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار؛ مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سینئر افسران نے شرکت کی جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں چینی کی قیمت میں خاطر خوا کمی کو یقینی بنانے کے لیے 30 نومبر 2021 تک سیلز ٹیکس کے نفاذ کو واپس ایکس مل قیمت پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا، وزارت صنعت اور وزارت خزانہ کومستقبل کی چینی کی ضروریات کا تعین اور درآمد کے حوالے سے ضروریات کا جائزہ لینے کے احکامات دیے گئے۔ وزیر اعظم نے چیف سیکریٹریز کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اس قیمت کا اطلاق ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں۔
اجلاس میں تعین شدہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں خوردنی تیل کی مناسب قیمتوں کے تعین کے حوالے سے نظام تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ وزیرِ اعظم نے اشیائے ضروریہ کے ڈیٹا شئیرنگ کے حوالے سے قانون کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago