کراچی میں بیوی شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد آرام سے سو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں صدر میں شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے بیوی آرام سے سو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ہاتھوں شوہر کا قتل ہوا ہے جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو مختلف کمروں سے مقتول کے جسمانی اعضاء ملے۔
سفاک بیوی نے واردات کے بعد شوہر کی لاش کے ٹکڑے مختلف کمروں میں پھینک دئیے تھے۔خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کی باقیات اور شواہد کو جمع کیا۔کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا ری ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتول کے بیٹے کے مطابق مزکورہ خاتون 7 سال سے والد کے ساتھ رہ رہی تھی اور بظاہر یہ بھی بتایا جا رہا کہ ملزمہ اس کی دوسری بیوی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمہ کی شادی کے فی الحال شواہد نہیں ملے۔حالیہ شواہد اور بیان کے مطابق ملزمہ رباب نے اکیلے ہی قتل کی خوفناک واردات سرانجام دی۔پولیس حکام کے مطابق واردات کے بعد ملزمہ نے آرام سے کپڑے تبدیل کیے اور سکون سے سو گئی،جائے وقوعہ سے اوزار برآمد کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون ابھی بھی نچے میں ہے اور اس کا میڈیکل کرا لیا گیا جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مجھے انصاف نہیں ملا اس لیے میں نے یہ کام کیا۔دوسری جانب تھانہ کورال کے علاقے غوری فائیو میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال کے علاقے غوری فائیو میں رات کے اندھیرے میں لطیف نامی شخص کے گھر میں گھس کر گھر کے دونوں افراد کو رسیوں سے باندھ کر نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر لطیف کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
بعدازں ملزمان فرار ہو گئے۔ تھانہ کورال پولیس نے مقتول کے بھائی محمد افتخار کی مدعیت میں بجرم زیر دفعہ 302/34 مقدمہ 1026 درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ اس مقدمے کے تفتیشی محمد اکرم کا کہنا تھا تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے انشاء اللہ بہت جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

Recent Posts

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

4 mins ago

چیمپئنز ٹرافی ،بھارتی ٹیم کا آنے سے انکار، ’نیا آپشن‘ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…

14 mins ago

طلبا کی گرفتاریوں و حکومتی رویہ کی مذمت ، بلوچ،پشتون اتحاد سے سازشوں کو ناکام بنائیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…

15 mins ago

پاکستان میں تیل و گیس کی پیدوار سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…

19 mins ago

عوام کو اب الف لیلیٰ کی کہانیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ، سربراہ سے محروم جماعتوں کا ہمیشہ یہی انجام ہوتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…

21 mins ago

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

24 mins ago