طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والا شوہر نکلا، کیس میں نیا موڑ آںے کے بعد ملزم نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سندر میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم اس کا شوہر نکلا،معاملے نے اب نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بتایا گیا کہ سندر کے علاقے میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق طالبہ پڑوسی کے گھر کمپیوٹر سیکھنے جاتی تھی جہاں ملزم حیدر نے دوساتھیوں کے ساتھ پہلے اغوا کیا اور پھر ملزمان اسے ایک نامعلوم جگہ پر لے گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں بتایا گیا کہ حیدر نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی اور خالی دستاویز پر سائن کروا لیے۔بعدازاں پولیس نے طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے نوٹس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کے ملزم کے خلاف کارروائی کی اور ملزم ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا ۔

ایس پی انوسٹی گیشن صدر کے مطابق ملزم نے طالبہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا،حیدر علی طالبہ کا ہمسایہ ہے اور اسے کمپیوٹر سکھاتاہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے عدالت میں پیش کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ تاہم اب اس کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ کیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم حیدر علی نے لڑکی سے نکاح کر رکھا ہے۔
حیدر علی اور لڑکی کی کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں وہ نکاح نامے پر دستخط کر رہے ہیں اور ایک ویڈیو میں ایک دوسرے کو کیک بھی کھلا رہے ہیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا لڑکی کا نکاح 17 اکتوبر کو ہوا تھا، لڑکی کے اہلخانہ رخصتی سے انکاری تھے۔ملزم نے لڑکی کے ورثا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی تھی۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

5 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

13 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

16 mins ago

قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور…

24 mins ago

واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب مسئلہ نہیں رہا، نیا فیچر متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کی مدد سے…

31 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

35 mins ago