سابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ شمیم عالم خان انتقال کر گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ شمیم عالم خان انتقال کر گئے . شمیم عالم خان 9 بھائی تھے اور تمام بھائی افواج پاکستان میں اعلیٰ خدمات سر انجام دے چکے ہیں .

ان میں بریگیڈیئر ظاہر علم خان، کرنل فیروزعالم خان، سکوارڈرن لیڈر شعیب عالم خان، جنرل شمیم عالم خان، وائس ایڈمرل شمعون عالم خان، ونگ کمانڈر آفتاب عالم خان، لیفٹیننٹ جنرل جاوید عالم خان نے فوج میں خدمات انجام دیں . ان میں سے ایک بھائی نے 1967ء میں بھارت کے خلاف ایک معرکے میں جام شہادت نوش کیا جب کہ ایک بھائی نے 1971ء کی جنگ میں شہادت پائی . سابق سی جے سی ایس سی جنرل شمیم عالم خان کے انتقال پر عسکری قیادت نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے . ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق سی جے سی ایس سی جنرل شمیم عالم خان کے انتقال پر سی جے سی ایس سی، بری ، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے . ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اللہ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے . . .

متعلقہ خبریں