سابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ شمیم عالم خان انتقال کر گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ شمیم عالم خان انتقال کر گئے۔شمیم عالم خان 9 بھائی تھے اور تمام بھائی افواج پاکستان میں اعلیٰ خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ان میں بریگیڈیئر ظاہر علم خان، کرنل فیروزعالم خان، سکوارڈرن لیڈر شعیب عالم خان، جنرل شمیم عالم خان، وائس ایڈمرل شمعون عالم خان، ونگ کمانڈر آفتاب عالم خان، لیفٹیننٹ جنرل جاوید عالم خان نے فوج میں خدمات انجام دیں۔

ان میں سے ایک بھائی نے 1967ء میں بھارت کے خلاف ایک معرکے میں جام شہادت نوش کیا جب کہ ایک بھائی نے 1971ء کی جنگ میں شہادت پائی۔ سابق سی جے سی ایس سی جنرل شمیم عالم خان کے انتقال پر عسکری قیادت نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق سی جے سی ایس سی جنرل شمیم عالم خان کے انتقال پر سی جے سی ایس سی، بری ، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اللہ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Recent Posts

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

11 mins ago

وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…

16 mins ago

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…

16 mins ago

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

26 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

34 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

37 mins ago