حیرت انگیز خصوصیت کا حامل اسمارٹ فون متعارف

نیویارک(ّقدرت روزنامہ)گزشتہ ماہ چین میں میجک 8 اور میجک 8 پرو متعارف کرانے کے بعد آنر اب میجک 8 پرو کو عالمی مارکیٹس میں پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

کمپنی نے اپنے سرکاری ایکس (X) اکاؤنٹ پر فون کے عالمی ریلیز کا عندیہ دیا ہے، تاہم فی الحال حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔ یہ سیریز کا پہلا فون ہوگا جو بین الاقوامی سطح پر لانچ کیا جائے گا۔

اب تک ملنے والی معلومات کے مطابق، اس ریلیز میں اسٹینڈرڈ میجک 8 ماڈل شامل نہیں ہوگا کیونکہ اسے کسی بھی تشہیری مہم میں نمایاں نہیں کیا گیا۔

آنر میجک 8 پرو میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جن 5 چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے، جبکہ اس کا 6.71 انچ کا ایل ٹی پی او او ایل ای ڈی ڈسپلے 1256×2808 پکسلز ریزولوشن، 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، 4,320 ہرٹز پی ڈبلیو ایم ڈمنگ اور 6,000 نِٹس کی شاندار برائٹنس فراہم کرتا ہے۔

فون کے پچھلے حصے میں ٹرپل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 50 میگا پکسل کا مین سینسر (OIS کے ساتھ)، 200 میگا پکسل کا پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینز (3.7x آپٹیکل زوم کے ساتھ)، اور 50 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا شامل ہے۔

فرنٹ پر بھی 50 میگا پکسل کا آٹو فوکس کیمرا موجود ہے۔ یہ ڈیوائس اینڈرائیڈ 16 پر چلتی ہے جس پر کمپنی کا جدید میجک او ایس 10 انٹرفیس موجود ہے۔

اس کے ساتھ 7,200 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے، جو اس سال کے فلیگ شپ فونز میں سب سے زیادہ طاقتور بیٹریوں میں شمار ہوتی ہے۔

ملائیشیا میں لانچ کے قریب آتے ہی، فون کی قیمت اور دستیابی سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

WhatsApp
Get Alert