’’” جو شخص ایک بوتل کا ڈھکن نہیں کھول سکتا وہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے‘‘سعید غنی کی بلاول کو ڈھکن کھول کر پانی کی بوتل دینے کی ویڈیو وائرل۔۔ سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے . ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا تانتا بندھ گیا . ایک صارف کا کہنا تھا کہ اسے بھی ملک کا وزیراعظم بننا ہے ،یہ بھی خود انسانیت کا علمبردار کہتا ہے، پانی والی بوتل تو کھول نہیں سکا ترقی کروائےگا پاکستان کی . ایک اور صارف نے لکھا کہ جو شخص ایک بوتل کا ڈھکن نہیں کھول سکتا وہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے . جہاد ظفر نے کہا ہے کہ یہ لوگ عوام کے لیے کیسے کام کر سکتے ہیں جب وہ خود بوتل کا ایک ڈھکن بھی نہیں کھول سکتے؟ایک اور صارف مجاہد حسین نے لکھا کہ جس شخص میں اپنے بل پر ایک بوتل کا ڈھکن کھولنے کی صلاحیت نہیں ہے کچھ لوگ اس سے ملک کی تقدیر بدلنے کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں . کہو سبحان اللہ . دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف آج 10 دسمبر نماز جمعہ کے بعد سندھ بھر میں بھرپور احتجاج کرکے قومی شاہراہوں اور ہائی ویز پر دھرنے دئے جائیں گے . ترجمان صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ نیصوبے بھر میں قومی شاہراہوں اور ہائی ویز پر دھرنوں کے مقام کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق کراچی میں 10 دسمبر جمعہ کو دوپہر دو بجے ایمپریس مارکیٹ روڈ پر سید قائم علی شاہ، شیری رحمان، سعید غنی، وقار مہدی، سید ناصر شاہ، سلیم مانڈی والا اور جاوید ناگوری کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا . حیدرآباد میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو عاجز دھامراہ، صغیر قریشی کی قیادت میں دوپہر تین بجے وادھو واہ حیدرآباد بائی پاس پر دھرنا دیا جائے گا . حیدرآباد رورل کیجانب سے ٹنڈو جام مین روڈ پر شرجیل میمن، ایم این اے طارق شاہ، پیر امجد اور میر شیر محمد کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا . سکھر میں سٹی پوائنٹ بائی پاس پر سید خورشید شاہ، انور مھر، اویس قادر شاہ اور نعمان اسلام شیخ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا . شھید بینظیر آباد میں نیشنل ہائی وے کیریو پمپ سکرنڈ بائی پاس پر غلام قادر چانڈیو اور علی اکبر جمالی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا . میرپورخاص میں میرپورخاص بائی پاس پر ھری رام کشوری لال ، میر منور تالپور اور پیر آفتاب شاہ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا ہوگا . لاڑکانہ میں قمبر اسٹاپ شیخ زید چوک پر سٹی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے صدر خیر محمد شیخ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا . پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کیجانب سے ضلعے کے چاروں تحصیلوں لاڑکانہ، ڈوکری باقرانی، رتودیرو میں بھی مین روڈوں پر احتجاجی دھرنے دئے جائینگے . جیکب آباد میں زیرو پوائنٹ پر اعجاز جاکھرانی لیاقت لاشاری کی قیادت میں دھرنا ہوگا . کشمور میں کندھکوٹ بائی پاس پر گل محمد جاکھرانی اور الطاف کھوسو کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا . قمبر میں انڈس ھائی وے نصیر آباد پر میر نادر مگسی سردار خان چانڈیو اور قمر الدین گوپانگ کی قیادت میں احتجاجی مظاھرہ اور دھرنا دیا جائے گا . شکارپور میں تاج سی این جی جیکب آباد روڈ بائی پاس پر امتیاز شیخ اور عابد بھیو کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا . خیرپور میں نیشنل ھائی وے پر سندھ کے سینیئر نائب صدر منظور وسان، نفیسہ شاہ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا . دادو میں دادو بائی پاس پر ایم این اے رفیق جمالی اور فیاض بٹ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا . بدین میں پیر چوک بدین بائی پاس پر سینیٹر سسئی پلیجو ، اسماعیل راھو رمضان چانڈیو کی قیادت میں احتجاجی مظاھرہ اور دھرنا ہوگا . گھوٹکی میں میرپورماتھیلو بائی پاس پر جام اکرام اللہ دھاریجو، عبدالباری پتافی اور میر بابر لونڈ دھرنے کی قیادت کرینگے . نوشھروفیروز میں اللہ والہ چوک پر ضیا الحسن لنجار، فیروز جمالی اور ایم این اے ذوالفقار بھن کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا . سانگھڑ میں ٹنڈو آدم روڈ پر پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری، سرفراز راجڑ اور علی حسن ہنگورجو دھرنے کی قیادت کرینگے . میٹھی میں کشمیر چوک پر انجنیئر گیان چند ، مھیش مکانی قاسم سراج سومرو اور ارباب لطف اللہ دھرنے کی قیادت کرینگے . عمرکوٹ میں تین تلوار چوک پر نواب یوسف تالپور ، سید سردار شاہ اور سودی محمد نواز کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا . سجاول میں پبلک پارک بدین روڈ پر ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری ، ھیر سوھو ، ارباب کامران ایاز شاہ شیرازی کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا . جامشورو میں جامشورو بائی پاس پر ملک اسد سکندر، آصف شاہ اور لالہ رحمان کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا . ٹنڈو محمد خان میں بدین ٹنڈو محمد خان روڈ پر سید علی نواز شاہ رضوی اور اعجاز شاہ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا ہوگا . ٹنڈو الھیار میں لطیف گیٹ روڈ پر ضیا عباس شاہ، ذوالفقار بچانی اور امداد پتافی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا . پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ جمعہ کے احتجاجی دھرنوں میں لاکھوں عوام شرکت کرکے وفاقی حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کو رد کرینگے . عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کے عوام دشمن وفاقی حکومت سے نجات چاہیے . نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر احتجاجی دھرنوں میں پارٹی کے تمام ایم این ایز, ایم پی ایز، سینیٹرز، سی سی سی اراکین ذیلی تنظیموں کے رہنما اپنے اپنے اضلاع میں شرکت کو یقینی بنائیں . . .