کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان پاکستان ایئرفورس کے خصوصی طیارے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں، وہ آج کراچی میں باقی کا مصروف ترین دن گزاریں گے۔وزیراعظم عمران خان آج کراچی میں سرجانی ٹاؤن سے نیوکراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبہار، لسبیلہ چوک اور گرومندر کے راستے مزار قائد اعظم کے قریب نمائش چورنگی تک وفاقی حکومت کے زیر انتظام مکمل کیے گئے گرین لائن بس سروس منصوبے کے ٹرائل آپریشن کا افتتاح کریں گے۔
حکام کے مطابق یہ تقریب نمائش چورنگی پر گرین لائن منصوبے کے مرکزی اسٹیشن میں منعقد ہوگی۔17.8 کلومیٹر طویل گرین لائن ٹریک کا سنگ بنیاد پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے 26 فروری 2016ء کو رکھا تھا، اسے سال 2018ء میں مکمل ہونا تھا مگر تاخیر کے بعد اب یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے اور اعلان کے مطابق 25 دسمبر 2021ء کو گرین لائن کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
کراچی میں آج کی دیگر مصروفیات میں وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور دیگر سرکاری شخصیات سے اجلاس اور ملاقاتیں کریں گے۔ شیڈول کے مطابق عمران خان آج شام ہی کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…