واٹس ایپ سے اہم میسجز ڈیلیٹ؟ واپس لانے کا آسان طریقہ دستیاب

نیویارک(قدرت روزنامہ)اہم واٹس ایپ پیغامات کے ڈیلیٹ ہو جانے پر اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر صارف نے خودکار بیک اپ کی سہولت فعال کر رکھی ہے تو پرانی چیٹس کو واپس حاصل کرنا ایک نہایت آسان عمل ہے۔

نیشنل ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ڈیلیٹ شدہ پیغامات کی بحالی کے لیے واٹس ایپ کو ایک مرتبہ موبائل سے ہٹا کر دوبارہ انسٹال کرنا ضروری ہے، اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیک اپ گوگل ڈرائیو جبکہ آئی فون صارفین کے لیے آئی کلاؤڈ میں محفوظ ہوتا ہے۔

اسپیم میسجز فوراً ڈیلیٹ کریں، ورنہ فون ہیک ہو سکتا ہے، گوگل کی بڑی وارننگ

تحقیق کے مطابق پیغامات کی بحالی سے پہلے دو باتوں کی تصدیق ضروری ہے، پہلا بیک اپ کی تاریخ ان پیغامات کے حذف ہونے سے پہلے کی ہو، ورنہ پرانے پیغامات واپس نہیں آئیں گے، دوسری یہ کہ صارف وہی فون نمبر اور وہی اکاؤنٹ استعمال کرے جس پر بیک اپ بنایا گیا تھا۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے طریقہ

موبائل سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کریں۔
گوگل پلے اسٹور سے دوبارہ انسٹال کریں۔
اپنا نمبر درج کر کے تصدیق کریں۔
ایپ آپ کے بیک اپ کو پہچان لے گی اور بحالی کا پیغام دے گی۔
“بحال کریں” پر دبانے سے تمام پیغامات اور تصاویر واپس آجائیں گی۔

چیٹ جی پی ٹی کے پوشیدہ کمالات بے نقاب، اب صرف چیٹ بوٹ نہیں، ایک مکمل ڈیجیٹل اسسٹنٹ بن چکا

آئی فون صارفین کے لیے طریقہ
واٹس ایپ کو ڈیلیٹ کریں۔
ایپ اسٹور سے دوبارہ انسٹال کریں۔
فون نمبر کی تصدیق کریں اور درست آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ میں لاگ ان رہیں۔
جب ایپ بحالی کی پیشکش کرے تو “چیٹس بحال کریں” کا انتخاب کریں۔
مکمل ہونے پر تمام پرانی گفتگو دوبارہ ظاہر ہو جائے گی۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ صارفین اپنی چیٹس کا بیک اپ روزانہ کی بنیاد پر بنائیں، ایپ کے “ترتیبات” میں جا کر “چیٹس” اور پھر “بیک اپ” کا انتخاب کریں، اور خودکار بیک اپ کو “روزانہ” پر سیٹ کر دیں، اگر ویڈیوز کو بھی محفوظ رکھنا ہو تو متعلقہ اختیار کو فعال کر لیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق تھوڑی سی احتیاط سے حذف شدہ واٹس ایپ پیغامات دوبارہ حاصل کیے جا سکتے ہیں، صرف بیک اپ کو فعال رکھنا اور وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے تاکہ کوئی قیمتی پیغام ضائع نہ ہو۔

WhatsApp
Get Alert