رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کوہلی اپنے شاندار کیریئر کے باوجود ڈریسنگ روم میں سب کے پسندیدہ نہیں رہے تھے، کھلاڑیوں میں ان کے خلاف مخالفت بڑھنے لگی تھی . . .
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) ویرات کوہلی نے خود سے ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی تو ان سے ذمہ داری چھین لی گئی .
بھارتی کرکٹ بورڈ 48 گھنٹے تک کوہلی کے ون ڈے قیادت سے مستعفی ہونے کے اعلان کا انتظار کرتا رہا، انھوں نے جب ایسا نہیں کیا تو مجبوراً سلیکٹرز کو ٹی 20 کے ساتھ ایک روزہ ٹیم کی کپتانی روہت شرما کے سپرد کرنا پڑی، کوہلی 2023ء میں اپنے ملک میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کے خواہاں تھے مگر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا .
متعلقہ خبریں