اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، مزید39پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 178 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے۔ گزشتہ روزانٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کااضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر177.40روپے اور قیمت فروخت177.50روپے سے بڑھ کر177.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر70پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر
کی قیمت خرید 178.50روپے سے بڑھ کر179.20روپے اور قیمت فروخت179روپے سے بڑھ کر179.70روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے بڑھ کر233روپے اور قیمت فروخت 235روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی ۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…