کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں خاتون نے اپنے شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کا بیوی ہونے کا دعویٰ مشکوک ہو گیا ہے کیونکہ مقتول کے اہلخانہ نے رابطہ کرکے کہا ہے کہ خاتون مقتول کی اہلیہ نہیں ہے، ڈیڑھ سال پہلے بھی یہ خاتون اُن کے پاس آئی تھی تو کہا مجھے شوہر نان نقطہ نہیں دے رہا۔
خاتون نے پہلے پہل قتل سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مقتول کی بیوی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کے ہاتھ اور کپڑے پر خون کے دھبے موجود تھے۔ملزمہ کا ایک ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا جس میں وہ بتاتی ہے کہ مقتول میرے باپ اور بھائیوں پر چوری کے الزامات عائد کرتا تھا اور مجھے زبردستی اپنے ساتھ رہنے پر مجبور کرتا تھا۔
میں نے احتجاج کیا تو مجھے قتل کی دھمکیاں دیتا تھا۔
جب بھی مزاحمت کرتی تو لاشوں کی تصویریں دکھاتا تھا۔جب کہ ملزمہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ مقتول شیخ سہیل ڈاکٹر تھا، وہ میرا شوہر نہیں بلکہ بہنوئی تھا۔اس بیان کے بعد خاتون کا پہلا بیان مشکوک ہو گیا۔واضح رہے کہ کراچی میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں صدر کے علاقہ میں شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے بیوی آرام سے سو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے ہاتھوں شوہر کا قتل ہوا جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو مختلف کمروں سے مقتول کے جسمانی اعضاء ملے۔سفاک بیوی نے واردات کے بعد شوہر کی لاش کے ٹکڑے مختلف کمروں میں پھینک دئیے تھے۔ خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کی باقیات اور شواہد کو جمع کیا۔
کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا ری ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کے بیٹے کے مطابق مزکورہ خاتون 7 سال سے والد کے ساتھ رہ رہی تھی اور بظاہر یہ بھی بتایا جا رہا کہ ملزمہ اس کی دوسری بیوی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمہ کی شادی کے فی الحال شواہد نہیں ملے۔
حالیہ شواہد اور بیان کے مطابق ملزمہ رباب نے اکیلے ہی قتل کی خوفناک واردات سرانجام دی۔پولیس حکام کے مطابق واردات کے بعد ملزمہ نے آرام سے کپڑے تبدیل کیے اور سکون سے سو گئی،جائے وقوعہ سے اوزار برآمد کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون ابھی بھی نشے میں ہے اور اس کا میڈیکل کرا لیا گیا جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ مجھے انصاف نہیں ملا اس لیے میں نے یہ کام کیا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…