مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی، قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ ہو گیا۔ نیشل سیونگ نے بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد بدل کرتے ہوئے بہبود و پنشن سرٹیفیکٹ کے ساتھ ساتھ ریگولر، اسپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع کو بڑھا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگ نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع کے حوالے سے رد و بدل کیا ہے جس کے مطابق مختلف بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بہبود و پنشن سرٹیفیکٹ کے ساتھ ساتھ ریگولر، اسپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع کو بڑھا دیا گیا ہے۔

شرح منافع کے حوالے سے رد و بدل کے بعد ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کی شرح منافع 2 اعشاریہ 4 فیصد اضافے کے ساتھ 10 اعشاریہ 80 فیصد ہو گئی ہے۔اسی طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کی شرح منافع 2 اعشاریہ 40 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 60 فیصد ہوئی ہے۔علاوہ ازیں ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کی شرح منافع کو 1 اعشاریہ 61 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 98 فیصد کردیا گیا ہے۔ نیشنل سیونگ کے اعداد و شمار کے مطابق بہبود و پنشن سرٹیفیکٹ کے سالانہ منافع میں بھی ایک اعشاریہ 92 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد منافع کی شرح کو 12 اعشاریہ 96 فیصد کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ اعداد و شمار کے بعد آئندہ بچت اسکیموں میں عوام کی جانب سے بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری کرنے کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے سبب بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے اس امید کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ منافع کی شرح میں اضافے کے بعد آئندہ آنے والے دنوں میں بچت اسکیموں میں عوام کی جانب سے بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

37 mins ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

49 mins ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

1 hour ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

2 hours ago