ہمارا آئین اور قائد اعظم کی پالیسی اقلیتوں کے تحفظ کی بات کرتا ہے، وزیر خارجہ

(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارا آئین اور قائد اعظم کی پالیسی اقلیتوں کے تحفظ کی بات کرتا ہے . تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چند روز قبل ایک قابل افسوس سانحہ گزرا جس نے پاکستان میں سب کو متاثر کیا .

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے برسلز میں گیا ہوا تھا، سانحہ سیالکوٹ کی سب نے کھل کر مذمت کی ہے . شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک طبقہ ہے جو پاکستان کے خلاف ڈس انفارمیشن پھیلاتا ہے، اس مخصوص طبقے کا مقصد پاکستان کا نام بدنام کرنا ہے اور وہ ایسے واقعات کی تلاش میں رہتا ہے . وزیر خارجہ نے کہا کہ آج یورپ میں بہت بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں، وہاں مساجد آباد ہیں لوگ تبلیغ کے لیے جاتے ہیں ان پر کوئی قدغن نہیں ہے . شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے واقعات کو روکنے کی ضرورت ہے، سیالکوٹ میں جو کام ہوا یہ ہماری دینی تعلیمات اور پیارے نبی کی تعلیمات کے برعکس ہے . انہوں نے کہا کہ یہاں ہندو، عیسائی، سکھ آباد ہیں ہمارا پرچم انکی ترجمانی کرتا ہے . شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسے واقعات سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے، دنیا کو انگلیاں اٹھانے کا موقع ملتا ہے . وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم کا فرض بنتا ہے کہ اس خاندان سے اظہار ہمدردی کریں جبکہ میں نے خود سری لنکا کے وزیر اعظم سے رابطہ کیا . شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس واقع میں ملوث افراد کو قرار واقع اور عبرت ناک سزا ملے گی، پھر کسی کی جرت نہیں ہوگی کہ پاکستان کو بدنام کر سکے . شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ علما کرام نے سانحہ سیالکوٹ کی کھل کر مذمت کی ہے، کسی بھی مہذب اور معاشرے میں ایسے واقعے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے . وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے، سیالکوٹ کا واقعہ ہماری سوچ کے برعکس ہے . انہوں نے کہا کہ پاکستان کی واضح اکثریت اعتدال پسند ہے، پاکستان میں مختلف عقائد کے لوگ رہتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں