ہمارا آئین اور قائد اعظم کی پالیسی اقلیتوں کے تحفظ کی بات کرتا ہے، وزیر خارجہ

(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارا آئین اور قائد اعظم کی پالیسی اقلیتوں کے تحفظ کی بات کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چند روز قبل ایک قابل افسوس سانحہ گزرا جس نے پاکستان میں سب کو متاثر کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے برسلز میں گیا ہوا تھا، سانحہ سیالکوٹ کی سب نے کھل کر مذمت کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک طبقہ ہے جو پاکستان کے خلاف ڈس انفارمیشن پھیلاتا ہے، اس مخصوص طبقے کا مقصد پاکستان کا نام بدنام کرنا ہے اور وہ ایسے واقعات کی تلاش میں رہتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج یورپ میں بہت بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں، وہاں مساجد آباد ہیں لوگ تبلیغ کے لیے جاتے ہیں ان پر کوئی قدغن نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے واقعات کو روکنے کی ضرورت ہے، سیالکوٹ میں جو کام ہوا یہ ہماری دینی تعلیمات اور پیارے نبی کی تعلیمات کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ہندو، عیسائی، سکھ آباد ہیں ہمارا پرچم انکی ترجمانی کرتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسے واقعات سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے، دنیا کو انگلیاں اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم کا فرض بنتا ہے کہ اس خاندان سے اظہار ہمدردی کریں جبکہ میں نے خود سری لنکا کے وزیر اعظم سے رابطہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس واقع میں ملوث افراد کو قرار واقع اور عبرت ناک سزا ملے گی، پھر کسی کی جرت نہیں ہوگی کہ پاکستان کو بدنام کر سکے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ علما کرام نے سانحہ سیالکوٹ کی کھل کر مذمت کی ہے، کسی بھی مہذب اور معاشرے میں ایسے واقعے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے، سیالکوٹ کا واقعہ ہماری سوچ کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی واضح اکثریت اعتدال پسند ہے، پاکستان میں مختلف عقائد کے لوگ رہتے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

2 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

7 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

17 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

24 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

39 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

45 mins ago