گیس کا بحران ، وفاقی وزیر حما د اظہر اور ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی آپس میں تکرار وائرل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر حماد اظہر گیس کے بحران پر آپس میں ہی الجھ پڑے ۔ ٹویٹر پر ہونے والی نوک جھونک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیرحماد اظہر کی گیس کے بحران پر آپس میں نوک جھونک ہوگئی ہے ۔ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مسلسل چوتھے سال موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کو ممکن بنانے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر تجویز دی کہ گیس کے بحران کے معاملے پر حماد اظہر اور شاہ زیب خانزادہ میں بحث ہونی چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک بحث شوکت ترین اور حماد اظہر میں بھی کرائی جائے کیونکہ شوکت ترین بھی گیس کی بات کرتے ہیں۔

اس ساری گفتگو پر وفاقی وزیرحماد اظہر نے اپنے جوابی ٹویٹ میں کہاکہ ایک بحث مفتاح اسماعیل اور نیب میں بھی کروائی جائے۔حماد اظہر نے مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کے دور میں 50 فیصد کم ایل این جی آئی، فرنس آئل 4 گنا زیادہ خرچ ہوا ۔

Recent Posts

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

2 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

12 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

18 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

34 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

39 mins ago

وندر سے ایک شخص لاپتہ

لسبیلہ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے شہر وندر سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا گیا، اس حوالے…

45 mins ago