اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعلی امین گنڈا پور کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو جرمانے کی رقم جمعہ تک سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے اور اس کیساتھ ہی آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا جس کے باعث ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے پریزایڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیدئے ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ )سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتان اچھا مل جائے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی…
خانیوال(قدرت روزنامہ) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو…
لاہور ( قدرت روزنامہ)پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں…
صوابی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر…
لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ…