کیا بلڈ پریشر کے مریض دہی کو اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی ایک صحت بخش غذا ہے جسے کیلشیم اور دسرے کئی اہم وٹامنز اور منرلز حاصل کرنے ایک بہتریں ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ غذائی ماہرین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ دہی کاروز استعمال بہترین صحت کی ضمانت ہے اور ہر عمر کے افراد اسے روز اپنی غذا میں شامل کر کے کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
یہ بات تو سب ہی جناتے ہیں کہ انسانی جسم میں چند بیماریاں ایسی ہیں جن میں مخصوص غذا کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے جبکہ کچھ غذاؤں سے مکمل پرہیز کا کہا جاتا ہے ان ہی بیماریوں میں بلد پریشر بھی شامل ہیں۔
بلڈ پریشر کے مریض نمک اور چکنائی والی تمام غذاؤں سے دور رہتے ہیں کیو نکہ یہ دونوں بلڈ پریشر کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ دہی کے بارے میں اکثریت کا یہ خیال ہے کہ اس میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے جو بلد پریشر کے مریضوں کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ تاہم تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہی بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق حال میں کی جانے ایک تحقیق کے نتائج اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ اگر ہائی بلڈ پریشر کے مریض دہی کی کچھ مقدار روز اپنی میں غذا میں شامل رکھیں تو یہ ان کے بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے میں مدد فراہم کرے گا، اور ساتھ ہی اس میں موجود کئی اہم صحت بخش اجزاء آپ کی مجموعی صحت پر بھی بہتر اثرات مرتب کریں گے۔
تحقیق سے بات بھی سامنے آئی ہے کہ دہی میں چکنائی اور کیلوریز(حرارے) کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے، واضح رہے کہ ایک کپ دہی میں 120 کیلوریز موجود ہوتی ہے جبکہ اس میں پروٹین کی بھی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کےکئی افعال جیسے پٹھوں کی نشونما اور خلیات کی افزائش کے لئے کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اگرصرف 100 گرام دہی میں غذا ئی اجزاء کا تناسب نوٹ کیا جائے تو اس میں 59 کیلوریز، 0-4 فیصد چکنائی، 5 ملی گرام کو لیسٹرول، 36 ملی گرام سوڈیم، 141 ملی گرام پوٹاشیم، 3-2 چینی، 11فیصد کیلشیم، 13 فیصد کو بالا مین، 5 فیصد وٹامن بی 6، 2 فیصد میگنیشیم کے ساتھ ہزاروں صحت بخش بیکٹیریا مو جود ہوتے ہیں۔
دیکھا جائے تو دودھ کو بھی بلڈ پریشر کے مریض بلا خوف استعمال کر سکتے ہیں لیکن کچھ لوگ دودھ کو آسانی سے ہضم نہیں کر سکتے اس کی وجہ دودھ میں موجود ایک جز لیکٹوز ہے۔ دنیا کی ایک بڑی آبادی لیکٹوز انٹولیرینٹ یعنی اسے ہضم نہیں کر سکتی ان کے لئے دہی ایک بہترین متبادل ہے۔ جو نہ صرف ایک مکمل غذا ہے بلکہ بلڈ پریشر کے لئے ایک صحت بخش دوا بھی ہے۔

Recent Posts

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

3 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

3 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

15 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

29 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

39 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

39 mins ago