آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلئے ہیں، وزیر داخلہ

سندھ اور پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے، پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے، پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی وفد سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلئے ہیں، سندھ اور پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے، پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے، پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی وفد نے وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزارت کے اعلی حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلئے ہیں سندھ اور پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے،شیخ رشید نے کہا پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے، امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں، پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

7 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

16 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

27 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

37 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

47 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

59 mins ago