گرین لائن منصوبہ نواز شریف نے شروع کیا تھا ، مریم اورنگزیب

یہ حکومت عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی عوام با شعور ہے ، اب یہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے ، عمران خان شکر کریں کہ نوازشریف اتنے منصوبے بنا گئے کہ انہیں تین سالوں میں تختیاں لگانے کا موقع ملا ، جتنے بھی منصوبے ہیں وہ نواز شریف کے ہیں، ترجمان (ن) لیگ کی پریس کانفرنس اسلام آ باد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ حکومت عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی عوام با شعور ہے، گرین لائن منصوبہ نواز شریف نے شروع کیا تھا ، اب یہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے ، عمران خان شکر کریں کہ نوازشریف اتنے منصوبے بنا گئے کہ انہیں تین سالوں میں تختیاں لگانے کا موقع ملا ، جتنے بھی منصوبے ہیں ، وہ نواز شریف کے ہیں . پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسی نواز شریف کے بارے میں آج عمران خان بغض اور حسد کے کلمات کہیں گے ، کل ن لیگ کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتی ہوں ، رینجرز کو ن لیگ کے کارکنوں پر استعمال کیا گیا ، فوٹوگرافر پر بھی تشدد کی مذمت کرتی ہوں ڈی جی رینجرز اس کا بھی نوٹس لیں .

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے اس حکومت کے احتساب کی حقیقت بے نقاب کردی ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی ہے ، جب نواز شریف وزیر اعظم تھے اس وقت پاکستان 117 پر 2018 میں آیا تھا ، 2013 تا 14 میں یہ کرپشن انڈیکس 127 پر تھا . انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوئی وہ انڈیکس 117 پر ہے ، جنہوں نے 90 دن میں کرپشن ختم کرنا تھی وہ آج 120 سے 124 پر پہنچ گیا ہے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے کہ اس حکومت کا احتساب غیر جانبدار نہیں ہے ، 93 فیصد لوگ کہتے ہیں سب سے مہنگا دور پی ٹی آئی کا ہے ، 86 فیصد عوام کہہ رہے ہیں 3 سال میں انکی آمدن سکڑ گئی ہے . مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ بے روز گاری بھی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، عوام سمجھتی ہے نالائقی ، نااہلی اور کرپشن بلند ترین سطح پر ہے ، کورونا ریلیف فنڈ پر بھی ان چوروں نے ڈاکا ڈالا ، گرینوس سیل بنائے تاکہ اپنی کرپشن چھپائی جاسکے . مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا 1 اشائیہ 24 ٹرلین کا فنڈ کورونا کے ریلیف فنڈ میں مختص کیا ہے ، آڈیٹر جنرل کہہ رہا ہے 40 ارب روپے کا کورونا فنڈ میں ڈاکا ڈالا گیا ہے ، آڈیٹر جنرل کو آڈٹ کے لئے ریکارڈ نہیں دیا گیا، رپورٹ 6 ماہ چھپائی گئی ، آئی ایم ایف نے کہا کہ کورونا فنڈ میں ملنے والی قسط میں کورونا فنڈز ہیں . . .

متعلقہ خبریں