بچیوں کے ساتھ زیادتی ،ویڈیو بنانے اور تشدد جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصرکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ایسے افراد کو سرعام چوراہوں پر پھانسی پر لٹکایا جائے ،لالا یوسف خلجی
انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن جرگہ بچیوں کے ساتھ زیادتی اورانکی ویڈیو بنانے کی مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہدایت اللہ نامی شخص اوراسکے ساتھیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور نشان عبرت بنایا جائے . لالا یوسف خلجی نے کہا کہ ہدایت اللہ کا کسی بھی قوم یا قبیلے سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ صر ف اور صرف مجرم ہے جو کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہے جسے سرعام چوراہے پر پھانسی دی جانے چاہئے تاکہ آئندہ کسی بھی شخص کو اس طرح کے واقعہ کی جرات نہ ہوسکے . انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان امن جرگہ انکے ساتھ ہے اورانہیں انصاف دلانے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے . . .