کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے بچیوں کے ساتھ زیادتی ،ویڈیو بنانے اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصرکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ایسے افراد کو سرعام چوراہوں پر پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی اس قسم کے واقعات کی جرات نہ ہوسکے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان ایک قبائلی معاشرہ ہے جہاں عورت کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے لیکن درندہ صفت ہدایت اللہ نامی شخص نے بچیوں کے ساتھ زیادتی ، تشدد اورانکی ویڈیو بناکر بلوچ اور پشتون روایات کو پاوں تلے روندھا ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن جرگہ بچیوں کے ساتھ زیادتی اورانکی ویڈیو بنانے کی مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہدایت اللہ نامی شخص اوراسکے ساتھیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور نشان عبرت بنایا جائے۔ لالا یوسف خلجی نے کہا کہ ہدایت اللہ کا کسی بھی قوم یا قبیلے سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ صر ف اور صرف مجرم ہے جو کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہے جسے سرعام چوراہے پر پھانسی دی جانے چاہئے تاکہ آئندہ کسی بھی شخص کو اس طرح کے واقعہ کی جرات نہ ہوسکے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان امن جرگہ انکے ساتھ ہے اورانہیں انصاف دلانے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…