(قدرت روزنامہ)شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ نے ان کے سفیر اور ان کی صاحبزادی کو دفتر خارجہ میں دعوت دی اور حکومت پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا اور انہیں مکمل تعاون کی پوری تسلی دی۔
سیکریٹری خارجہ کی افغان سفیر اور ان کی صاحبزادی سے ملاقات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی کہا کہ ہمیں آپ کی سیکیورٹی کا پورا احساس ہے، سیکیورٹی پہلے بھی مناسب تھی لیکن اس واقعے کے بعد فیصلہ کیا مزید بڑھا دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کے نہ صرف سفارت خانے بلکہ قونصل خانے چاہے کراچی، پشاور یا کوئٹہ میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کی اپنی قدریں ہیں، ہمارا کلچر، ہمارا ماحول، ہمارا دین اور ہماری اقدار ملتی جلتی ہیں، وہ ہماری اقدار کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں ان کےاقدات کا احترام کرنا ہے اور آداب میں رہ کر آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل ہم نے انہیں ایک نوٹ بھی دیا ہے، اس میں ہم نے ان سے کچھ تقاضے کیے ہیں جو تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ضروری ہیں، ہمیں ان کا تعاون درکار ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر نے بھی کہا ہے کہ وہ نوٹ دیکھ لیا ہے اور میں نے ان سے گزارش کی کہ سفیر اور سینئر سفارت کاروں کو واپس بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں جو ہم دونوں کے مفاد میں ہے۔
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…