نادرا نے خواجہ سراؤں کے لیے رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نادرا نے خواجہ سراؤں کے لیے رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا۔ ’’جو ہر انسان کے حقوق، وہی ہر خواجہ سرا کے حقوق‘‘ نادرا کی جانب سے 13 دسمبر کو فیلڈ افسران اور دیگر ‏عملہ کے لیے خصوصی تربیت کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا نے خواجہ سراؤں کے لیے رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نادرا کی جانب سے خواجہ سراؤں کے لیے ’’جو ہر انسان کے حقوق، وہی ہر خواجہ سرا کے حقوق‘‘ کے نام سے مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے 13 دسمبر کو فیلڈ افسران اور دیگر ‏عملے کے لیے خصوصی تربیت کا انعقاد کیا جائے گا۔ خواجہ سراؤں کے حقوق کی مہم شروع کرنے کا مقصد معاشرے کے ان حساس پہلوؤں اور ‏خدشات کو دور کرنا ہے جن کی وجہ سے خواجہ سرا شناخت جیسے بنیادی ‏انسانی حق سے محروم رہ جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نادرا، خواجہ سرا برادری کو ‏بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

نادرا خواجہ سراؤں کی قانونی شناخت کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں اور خاص طور پر خواجہ ‏سرا افراد میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ اس ضمن میں نادرا نے 5 ہزار سے زائد خواجہ سراء افراد کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے ‏جنہوں نے صنف کے طور پر اپنے آپ کو مرد یا عورت ظاہر نہیں کیا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں خواجہ سراؤں کے حقوق پر تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا آفس میں ٹرانس جینڈرز کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو اسکول میں قائم پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر اسکول میں ٹرانس جینڈرز کے حقوق پر تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں ٹرانس جینڈر اسکول کے طلباء نے کمیونٹی سے متعلق مسائل پر خاکے پیش کیئے۔
ڈائریکٹر جنرل نادرا عمران علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کو سزا دے رہے ہیں جن کا کوئی قصور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گا اور ہم نادرا کے دفتر میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے علیحدہ کائونٹر قائم کریں گے۔ اس موقع پر سیکریٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب احتشام انور نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز کے لیے پہلا اقدام تعلیم کے دروازے کھولنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ میں ٹرانس جینڈرز کے لیے ایکس کے لفظ کو تبدیل کرنے کی نادرا سے درخواست کی گئی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

2 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

12 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

22 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

34 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

40 mins ago

آئی ایم ایف کی وارننگز کے باوجود حکومت کا بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی…

50 mins ago