کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کیلئے خوشخبری ہے کہ جنوری میں ”کےفور منصوبے“ پر کام شروع ہوجائے گا، صاف پانی کراچی کے عوام کیلئے بڑا مسئلہ ہے، کے فور منصوبہ 15 ماہ میں مکمل ہوجائے گا، اگست ستمبر 2023 میں کینجرجھیل سے کراچی تک پانی پہنچا دیں گے۔ انہوں نے کراچی گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ماڈرن سٹی ماڈرن ٹرانسپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتے، چین کے بڑے شہر اس لیے کامیاب ہیں کہ وہاں ماڈرن ٹرانسپورٹ سسٹم ہے، کراچی پاکستان کا گروتھ کا انجن ہے، کراچی خوشحال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے، جیسے لندن برطانیہ کو چلاتا ہے، نیویارک کا امریکہ اور پیرس کا فرانس پر اثر پڑتا ہے۔
کراچی کی ٹرانسپورٹ ، اتنی حکومتیں آئیں کبھی کسی حکومت نے کراچی ٹرانسپورٹ سسٹم پر توجہ نہیں دی، گرین لائن پہلا ٹرانسپورٹ سسٹم ہے یہ جنوری کے وسط میں فعال ہوجائے گی، کراچی روشنیوں کا شہر تھا لیکن ہم نے اس کو کھنڈر بنتے دیکھا ہے، تہران میں چلے جائیں وہاں ایران پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں، لیکن اس کے باوجود تہران ماڈرن سٹی ہے، اس کی وجہ تہران کی مینجمنٹ ماڈرن ہے، اس کی مینجمنٹ لندن، نیویارک کی طرح ہے، شہر میں تمام سہولتیں، پانی ، ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے پیسا شہر خود اکٹھا کرتا ہے، یہ مرکزی حکومت یا صوبائی حکومتوں سے پیسا نہیں آتا، تہران 500ملین ڈالر اکٹھا کرتا ہے، جبکہ کراچی کا پیسا جو اکٹھا ہوتا ہے وہ 30ملین ڈالر بھی نہیں ہوگا،ضروری ہے کراچی کو بلدیاتی انتخابات میں خودمختاری دی جائے۔
کے پی اور پنجاب میں براہ راست شہر کا میئر منتخب ہوگا اور وہ شہر ایسے چلائے گا جیسے ماڈرن سٹی کے میئر چلاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی ہے کہ کراچی کا پانی کا مسئلہ ”کے فور“کیلئے خوشخبری ہے کہ اگلے مہینے اس کی منظوری دیں گے اور کام شروع ہوجائے گا، جبکہ 15ماہ میں مکمل ہوجائے گا، اگست ستمبر 2023میں کینجرجھیل سے کراچی تک پانی پہنچا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے صحت کارڈ کا ایسا کام کیا ، جو ترقی یافتہ ممالک میں نہیں ہے، میں نے فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان میں یونیورسل انشورنس دیں گے۔خوشی ہے کہ خیبرپختونخواہ کے سارے خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس مل چکی ہے،ایک خاندان کیلئے 10لاکھ ہے، کسی بھی ہسپتال میں کام کرسکتے ہیں، اب پنجاب اور بلوچستان ، گلگت بلتستان، آزادکشمیر میں بھی سب کو ہیلتھ انشورنس دیں گے، سندھ حکومت کو بھی چاہیے کہ اس میں حصہ لے۔
سندھ کے عوام کو بھی یہ حق دینا چاہیے، کراچی کا بنڈل آئرلینڈہے ۔ اس جزیرے کا سب سے زیادہ فائدہ سندھ کو ہوگا، سندھ کو سب سے زیادہ نوکریاں ملیں گی، ہمارے شہر پھیلتے جا رہے ہیں، جس سے مشکلات ہیں، ہم چاہتے ہیں کراچی دبئی نیویارک کی طرح ماڈرن سٹی بنے، اس حوالے سے سندھ حکومت کو سوچنا چاہیے۔ ہم نے لوگوں کیلئے اناج اگانا ہے، لاہور میں راوی سٹی بھی نیا شہر بنا رہے ہیں، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے وہاں درخت لگا رہے ہیں، اسی طرح کراچی میں بھی فضاء آلودگی کے لیول اوپر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں بھی ماڈرن سٹی کی ضرورت ہے ،سندھ حکومت سے پھردرخواست کرتا ہوں بنڈل آئرلینڈکی اجازت دے، ضروری ہے ہیلتھ کارڈ اور بنڈل آئرلینڈ منصوبے میں سندھ حکومت شرکت کرے ، میں چاہتا ہوں وفاق اور سندھ حکومت مل کر منصوبے لگائے، سندھ حکومت اگر کورآڈی نیشن کے ساتھ چلے گی تو فائدہ عوام کا ہوگا، کراچی میں آٹا مہنگا ہوتا ہے تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔ سندھ کے لوگ بھی ہمارے اپنے لوگ ہیں۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…