غریبوں کے شاہ رخ، اوباما کی پسندیدہ اردو غزل اور منیشا کی نئی محبت

(قدرت روزنامہ)ہر ہفتے کی طرح گزشتہ ہفتے بھی شوبز کی بہت ساری خبریں ایسی تھیں، جنہوں نے لوگوں کی توجہ حاصل کی، بعض خبریں ایسی بھی تھیں جنہوں نے لوگوں کو حیران کیا اور کچھ خبروں سے شائقین محظوظ ہوتے دکھائی دیے . گزشتہ ہفتے 10 جولائی کو سابق امریکی صدر براک اوباما نے اپنے پسندیدہ گانوں کی فہرست جاری کی، جس میں مجموعی طور پر 38 گانے شامل تھے، حیران کن طور پر ان کے پسندیدہ گانوں میں اردو غزل بھی شامل تھی .

براک اوباما کی پسندیدہ اردو غزل براک اوباما نے ٹوئٹر پر اپنے پسندیدہ گانوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی گائی گئی کلاسیکل غزل ’محبت‘ کو پسندیدہ قرار دیا . براک اوباما کی جانب سے اردو غزل کو اپنی فہرست میں شامل کرنے پر عروج آفتاب نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی سابق امریکی صدر کی جانب سے اردو زبان کے گانے کو پسند کیے جانے پر لوگوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں . اجے دیو گن کا نیا انداز بولی وڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن کے مداح یوں تو انہیں ہر انداز میں پسند کرتے ہیں، تاہم حال ہی میں ان کے نئے انداز کو دیگر لوگوں نے بھی سراہا . اجے دیوگن کے نئے انداز کو سراہا گیا—فوٹو: انسٹاگرام اجے دیوگن کی حال ہی میں داڑھی کے ساتھ تصاویر سامنے آئیں تو لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور ان کے انداز کو قاتلانہ قرار دیا . اجے دیوگن کی نئے انداز کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے عمر کے حساب سے ان کے انداز کو پسند کیا . سائرہ یوسف کی تعریف کا بہروز سبزواری کا پرانا انٹرویو سینیئر اداکار بہروز سبزواری کا ایک پرانا انٹرویو بھی گزشتہ ہفتے خوب وائرل ہوا، جس میں وہ سابق بہو سائرہ یوسف کی تعریف کرتے دکھائی دیے . بہروز سبزواری کا مذکورہ انٹرویو اپریل 2021 کا ہے اور وہ پی ٹی وی کے پروگرام میں خاندانی زندگی اور دادا بننے کی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے دکھائی دیے . مذکورہ شو میں بہروز سبزواری نے بتایا تھا کہ سال 2020 ان کے خاندان کے لیے اتار چڑھاؤ کا سال رہا، کیوں کہ اسی سال ان کے بیٹے شہروز سبزواری کی سائرہ یوسف سے طلاق ہوگئی . بہروز سبزواری نے بتایا تھا کہ سائرہ یوسف کی طلاق ہوجانے پر انہیں بہت دکھ ہوا اور یہ کہ وہ ان کی بیٹیوں کی طرح تھیں اور ہمیشہ رہیں گی . ساتھ ہی انہوں نے شہروز سبزواری کی دوسری بیگم صدف کنول کو بھی بیٹی قرار دیا اور کہا کہ وہ بھی اچھی ہیں . انٹرویو میں بہروز سبزواری کی جانب سے سائرہ یوسف کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ صدف کنول کی بھی تعریف کرنے پر جہاں انہیں سراہا گیا، وہیں ان پر تنقید بھی کی گئی کہ وہ ہمدردی حاصل کرنے کے لیے سائرہ کو بیٹی کہ رہے ہیں . شہروز نے دوسری شادی مئی 2020 میں صدف کنول سے کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کی بیٹی نورے بھی ہے، تاہم دونوں کی شادی مارچ 2020 میں طلاق پر ختم ہوئی، جس کے بعد شہروز نے صدف کنول سے مئی 2020 میں دوسری شادی کرلی تھی . ایشٹن کچر کی بیوی شوہر سے زیادہ سمجھدار ہولی وڈ اداکار ایشٹن کچر نے بیوی کے سمجھانے کے بعد خلا کے سفر کا پروگرام ملتوی کرتے ہوئے خریدا ہوا ٹکٹ واپس کردیا . رائٹرز کے مطابق ایشٹن کچر نے 10 سال قبل ہی نجی کمپنی ورجن گیلیکٹک کی پرواز کے ذریعے خلائی سفر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس نے ایڈوانس بکنگ بھی کروا رکھی تھی، لیکن جب انہوں نے مذکورہ فیصلہ کیا تھا، تب وہ غیر شادی شدہ تھے اور شاید ان میں عقل کی بھی کمی تھی . . .

متعلقہ خبریں