چلڈرن اسپتال لاہور میں بچی کو مردہ قرار دیا گیا تھا . فیصل آباد کے علاقے منصورہ آباد کی چار سالہ میرب لاہور چلڈرن اسپتال میں داخل تھی . ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دے کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا تو لواحقین بچی کو فیصل آباد لے آئے . غسل سے قبل لواحقین کو بچی کی نبض چلتی محسوس ہوئی جس پر ریسکیو ٹیم کو کال کی گئی . ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بچی کو مصنوعی سانس دی . کچھ ہی لمحوں میں بچی کی سانس اور دل کی دھڑکن بحال ہو گئی جس کے بعد بچی کو چلڈرن اسپتال فیصل آباد میں منتقل کر دیا گیا . لواحقین نے ریسکیو موٹربائیک ایمبولینس سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا . . .
فیصل آباد(قدرت روزنامہ) مردہ قرار دی گئی چار سالہ بچی غسل کے وقت زندہ ہو گئی . تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں مردہ قرار دی گئی بچی زندہ ہو گئی .
متعلقہ خبریں