نکاح سے پہلے ويکسين لگواؤ، شادی ہال میں دولہا سمیت 40 باراتیوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) نکاح سے پہلے ويکسين لگواؤ، شادی ہال میں دولہا سمیت 40 باراتیوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی۔ بہاولنگر میں اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے میرج ہال میں ہی 40 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں میرج ہال میں ہی دلہا سمیت 40 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے میرج ہال میں بیٹھی بارات کو دلہے سمیت ویکسین لگا ڈالی۔ بتایا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے میرج ہال میں ہی دولہا اور اس کے والد سمیت تقریباََ 40 باراتیوں کو کورونا سے بچاؤ ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسی نیشن ایک ضروری عمل ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون سے بچاؤ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کورونا وائرس اومی کرون سے بچاؤ کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کیا جائے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے- انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔
کورونا کے نئے وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز کو بھی یقینی بنایا جائے۔ یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کا مشتبہ کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن سے متعلق سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو ویکسینیشن کے اہداف کے حصول کی ہدایت کی تھی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اومی کرون کے ممکنہ خدشات کے تناظر میں ویکسینیشن کے عمل میں اضافہ نا گزیر ہے، اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون دنیا کے درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسے کورونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک قسم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم صرف 15 سیکنڈ میں منتقل ہو جاتی ہے۔

Recent Posts

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

7 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

21 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

7 hours ago