دودھ، پیاز، لہسن اور دالوں سمیت 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دودھ، پیاز، لہسن اور دالوں سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتائی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جس کے معنی یہ ہوئے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فیصد سے نیچے نہیں آسکی ہے۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دال مسور کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا

ہے جب کہ دال ماش کی قیمت 7 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دال مونگ کی قیمت 3 روپے فی کلو بڑھی ہے جب کہ پیاز، لہسن اور کھلے دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی آئی ہے جب کہ زندہ مرغی کی قیمت بھی 25 روپے فی کلو کم ہوئی ہےہفتہ وار رپورٹ کے تحت ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ انڈوں کی قیمت میں 26 پیسے فی درجن اورآلو کی قیمت میں 4 روپے 48 پیسے فی کلو کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

28 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

30 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

33 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago