طلحہ طالب نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان نے پہلی بار ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں میڈل جیت لیا

تاشقند (قدرت روزنامہ)تاشقند میں پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ورلڈ چیمپئن شپ میں برائونز میڈل اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی۔اولمپیئن طلحہ طالب نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیت لیا۔ تاشقند میں ہونے والی ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں طلحہ طالب 67 کلوگرام کیٹیگری کے اسنیچ ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئے۔ طلحہ نے 67 کلو گرام کیٹیگری کے اسینچ ایونٹ میں 143 کلو وزن اٹھا کرکانسی کا میڈل اپنے سینے پر سجایا۔ایونٹ میں روس کے زلفت گیرو نے طلائی اور ازبکستان نے دوستن یو کو بوف نے چاندی

کا تمغہ جیتا۔طلحہ طالب کلین اینڈ جرک ایونٹ میں بد قسمتی سے مقابلہ مکمل نہ کرسکے لیکن ورلڈ چیمپئن شپ میں پہلا میڈل ضرور جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

Recent Posts

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

1 min ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

4 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

45 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

47 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

2 hours ago