درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ،مزید مہنگے ہونے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ نے درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیدی جس کے بعد درآمدی موبائل فون مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر فکسڈ سیلز ٹیکس رجیم کو نارمل ریجم عائد کرنے پر غور کررہی ہے ، اس اقدام سے درآمدی موبائل فون پر ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا اور مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فون کو بہت سپورٹ ملے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ درآمدی موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے لیے فنانس سپلیمنٹری بل میں تبدیلی کرنے پر بھی غور کیا

جارہا ہے ، سپلیمنٹری فنانس بل آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ بھی ہے۔ذرائع کے مطابق سپلیمنٹری بل لانے کے لیے قومی اسمبلی سے منظوری لینا ہوگی اور حکومت کو 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے لیے سپلیمنٹری بل لانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے تیار شدہ درآمدی موبائل فون ہر فکسڈ ٹیکس ریجیم ختم کرنے کی تجویز دی ہے ، 501 ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل فون پر فکسڈ ٹیکس 9270 روپے ہے تاہم درآمدی موبائل فون پر فکسڈ ٹیکس ختم ہونے کے بعد سیلز ٹیکس 15 ہزار روپے تک ہوگی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

39 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

41 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

2 hours ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

2 hours ago