سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی آگئی! آج کے تازہ ریٹس یہاں دیکھیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت دنیا بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے تاہم چاندی کی قیمت میں اضافے کا رجحان غالب ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق آج بدھ 12 نومبر 2025 کو ایک تولہ 24 قیراط سونے کی قدر میں ایک ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے ہوگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 81 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 434 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4124 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے پر جاپہنچا تھا۔
