مردہ بچی کے دوبارہ زندہ ہونے کے واقعہ کا ڈراپ سین

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں ریسکیو 1122 کی جانب سے چلڈرن اسپتال لاہور سے مردہ قرار دی جانے والی 4 سالہ بچی کا دوبارہ زندہ ہونے سے متعلق کیا گیا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کینسر میں مبتلا بچی کو جس وقت چلڈرن اسپتال فیصل آباد منتقل کیا جا رہا تھا بچی اُس وقت زندہ تھی، بچی نے چلڈرن اسپتال فیصل آباد میں ہی دم توڑا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز فیصل آباد سے ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آنے کی خبر موصول ہوئی تھی جہاں مردہ قرار دی گئی بچی غسل کے وقت زندہ ہونے کی اطلاعات تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چلڈرن اسپتال لاہور میں بچی کو مردہ قرار دیا گیا تھا۔

فیصل آباد کے علاقہ منصورہ آباد کی چار سالہ میرب لاہور چلڈرن اسپتال میں داخل تھی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دئے جانے پر بچی کو مردہ حالت میں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا تو لواحقین بچی کو لے کر فیصل آباد آ گئے۔ غسل سے قبل لواحقین کو بچی کی نبض چلتی محسوس ہوئی جس پر ریسکیو ٹیم کو کال کی گئی۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بچی کو مصنوعی سانس دی۔
اور کچھ ہی لمحوں میں بچی کی سانس اور دل کی دھڑکن بحال ہو گئی جس کے بعد بچی کو چلڈرن اسپتال فیصل آباد میں منتقل کیا گیا تھا۔ لواحقین نے ریسکیو موٹربائیک ایمبولینس سٹاف کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ تاہم آج ریسکیو کی جانب سے بچی کے زندہ ہونے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو گیا ہے۔ جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے اس تمام تر واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

8 hours ago