خیبر پختونخوا کو آج پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد، مکالمے اور اجتماعی عزم کی ضرورت ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور(قدرت روزنامہ) گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے امن جرگہ میں مدعو کیے جانے پر میں دلی شکر گزار ہوں۔ آج پہلے سے کہیں زیادہ خیبر پختونخوا کو اتحاد، مکالمے اور اجتماعی عزم کی ضرورت ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہ وقت ہے کہ تمام سیاسی قوتیں ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر صوبے کے دیرپا امن، استحکام اور ترقی کے لیے یکجا ہوں۔پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اس یقین پر قائم رہی ہے کہ ترقی و خوشحالی کا راستہ مکالمے، برداشت اور باہمی احترام سے ہو کر گزرتا ہے۔مجھے پورا یقین ہے کہ اجتماعی دانش اور تعاون کے ذریعے ہم خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert