اس سال حج کے خطبے کا ترجمہ کتنی زبانوں میں کیا جائے گا ، تفصیلات سامنے آگئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) اس سال حج کے خطبے کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا، حرمین الشریفین کی انتظامیہ کے مطابق پر طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کر لیےگئے ہیں . کورونا وائرس کے باعث مسجد الحرام کے صحنوں کو سینیٹائز کرنے کیلئے پانچ ہزار کارکنوں کی خدامت حاصل کی گئی ہیں جبکہ عارضی طور پر حج کی تیاریوں کیلئے مطاف میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے .

صرف مطاف میں حرم انتظامیہ کے ارکان صفائی اور سینیٹائزنگ کا عملہ انجام دیں گے جبکہ حرم شریف میں تمام آذانیں اور نمازیں معمول کے مطابق ہوں گی . سعودی حکومت نے امسال صرف ساٹھ ہزار افراد کو حج کی اجازت دی ہے جس میں مقامی افراد اور سعودیہ عرب میں ہی مقیم افراد حج کر سکیں گے ، عازمین میں 150 ممالک کے اقامہ ہولڈرز مقیمین اور دیگر سعودی شہری شامل ہیں . انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حج ویکسی نیشن اور سماجی فاصلے سمیت ایس او پیز کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے گا جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں