لاہور(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ نے درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیدی جس کے بعد درآمدی موبائل فون مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر فکسڈ سیلز ٹیکس رجیم کو نارمل ریجم عائد کرنے پر غور کررہی ہے ، اس اقدام سے درآمدی موبائل فون پر ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا اور مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فون کو بہت سپورٹ ملے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ درآمدی موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے لیے فنانس سپلیمنٹری بل میں تبدیلی کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے ، سپلیمنٹری فنانس بل آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ بھی ہے۔ذرائع کے مطابق سپلیمنٹری بل لانے کے لیے قومی اسمبلی سے منظوری لینا ہوگی اور حکومت کو 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے لیے سپلیمنٹری بل لانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے تیار شدہ درآمدی موبائل فون ہر فکسڈ ٹیکس ریجیم ختم کرنے کی تجویز دی ہے ، 501 ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل فون پر فکسڈ ٹیکس 9270 روپے ہے تاہم درآمدی موبائل فون پر فکسڈ ٹیکس ختم ہونے کے بعد سیلز ٹیکس 15 ہزار روپے تک ہوگی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…